کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا خواب ہے


بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے کشمیریوں کا عرصہ حیات مزید تنگ کرنے کے لئے پولیس کو حریت پسند کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس افسران کو عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی سرگرمیوں کی خصوصی نگرانی کرنے کے احکامات دیے گئے جو تحریک آزادی سے وابستہ ہیں یا تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا خواب ہے۔
کشمیر میں انڈین پولیس افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ بھارتی غلامی کا طوق توڑنے میں کشمیریوں کی مدد کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیرکو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ادھر بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف اپنی جابرانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قائم دو آزادی پسندتنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیا ہے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 hours ago






