شہباز شریف نے وفاقی کابینہ تشکیل کےلئے نام صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیئے


وزیراعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے نام تجویز کردیئے، شہباز شریف نے وفاقی کابینہ تشکیل کےلئے نام صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 19 رکنی وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے نام صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیئے۔
کابینہ کےلئے خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر کے نام بطور وفاقی وزراء تجویز کئے گئے ہیں جبکہ اعظم نذیر تارڑ، چودھری سالک حسین اور عبدالعلیم خان کے نام بھی وفاقی کابینہ کیلئے تجویز کئے گئے ہیں۔
شہباز شریف کی جانب سے جام کمال، امیر مقام اور اویس لغاری کی بھی بطور وفاقی وزراء تقرری کی تجویز دی گئی ہے جبکہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ عطاتارڑ، خالد مقبول صدیقی، مصدق ملک، اسحاق ڈار، شزا فاطمہ خواجہ، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کے نام بھی کابینہ کے لیے تجویز کئے گئے ہیں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 14 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 11 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 14 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 9 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 14 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 11 hours ago



