عمران خان سے سینٹ الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے سینٹ الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی ہے، ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار نے متعدد بار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ملاقات کے لیے کہا مگر اجازت نہیں دی گئی، عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقات کے لیے حکم جاری کرے۔
عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دی ہےعمران خان سے سینٹ الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی ہے۔ چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر علی خان #ساڈا_حق_ایتھے_رکھ pic.twitter.com/pgjs3mh0QW
— PTI (@PTIofficial) March 11, 2024
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی ، اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اڈیالہ جیل حکام کوملاقات کرانےکی اجازت کے احکامات جاری کئےجائیں۔ سینیٹ کے الیکشن، قومی اسمبلی کی مختلف کمیٹیوں اور پارٹی معاملات کے متعلق مشاورت کرنی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں، اس لیے درخواست دی ہے کہ عمران خان سے دستاویزات کے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے، عدلیہ ہی ہے، بڑی توقعات ہیں ہمیں عدلیہ پر ہمشہ آتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں چاہے سپریم کورٹ، ہائیکورٹ یا پھر ٹرائل کورٹ ہو، جس غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے نوٹس لے، عدلیہ سے امید ہے کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 13 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 10 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 13 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 11 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 8 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 13 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago



