جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کو پیر کو یہاں ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قومی ترانے کے بعد نومنتخب صدر نے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا۔ اتوار کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدر آصف علی زرداری سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

 

 

کھیل

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 13 دن آرام کے بعد 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ 

چوتھا میچ فلہم اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ،لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 14 ستمبر کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور ایورٹن کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

6 ستمبر کا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

اس دن کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

6 ستمبر کا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے، 6 ستمبر کا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، پاک افواج ارض پاک کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔

یوم دفاع و شہدائے پاکستان (6 ستمبر 1965) کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبرکا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، مسلح افواج اور قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے، پاک افواج ارض پاک کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں، پاک افواج نے بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے قرآن مجید کی سورۃ البقرہ آیت نمبر154 کا حوالہ دیا اور کہا کہ آیت شہدا کے بلند درجات اور اللہ کے فضل کی عکاسی کرتی ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرۂ امتیاز ہے، دہشت گردی کے عفریت کو جوانمردی سے قابو کیا۔ پاک فوج دفاع وطن کے لئے پرعزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے، ہما را ہر افسر اور سپاہی جذبہ ٔ ستمبر کو دل میں بسائے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کا فرض نبھا رہا ہے۔

جس جرأت اور جوانمردی کے ساتھ پاک افواج اورعوام نے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جس بہادری اور جوانمردی سے ہماری افواج نے قابو کیا ہے وہ کامیابی کسی اور ملک کی فوج کو نہیں مل سکی، آرمی چیف آج اس سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہونے سے محفوظ ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور 5th جنریشن جنگ نئے چیلنجز ہیں، ڈیجیٹل دہشت گردی کے خطرے کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں، قوم اور مسلح افواج کا عزم نا قابلِ تسخیر ہے، پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مستعد ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے، اختلافات بھلاکر یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں گے۔

آرمی چیف آرمی چیف نے اپنے پیغام میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ؛ وطن عزیز کی سلامتی و ترقی اور خوشحالی کا عزم کے ساتھ اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم متحد رہیں گے۔ اختلافات کو بھلاکر مثالی یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کر یں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہوگئی ،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 70.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 5 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.96 ڈالر فی بیرل کمی  ہوئی  ،جس کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی قیمت 73.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی  ،گزشتہ 5 روز  کے دوران  برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.94 ڈالر کمی ریکارڈ  کی گئی ہے،دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم سطح پر ہیں، 

کمی امریکہ، چین میں تیل کی کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئی ۔ 

ذرائع کا کہناہے پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll