عطاء اللہ تارڑ وزارت اطلاعات ، خواجہ محمد آصف وزارت دفاع جبکہ اسحاق ڈار وزارت خارجہ کا چارج سنبھالیں گے


18 رکنی وفاقی (آج) منگل کو اپنے عہدوں کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کریں گے۔
پیر کو رات گئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے18 وزراء کو مختلف وزارتوں کے قلمدان سونپے تھے۔ منگل کو عطاء اللہ تارڑ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات، خواجہ محمد آصف وزارت دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی کی وزارت جبکہ اسحاق ڈار وزارت خارجہ کا چارج سنبھالیں گے۔
اسی طرح محسن نقوی امور داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی، اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور محمد اورنگزیب خزانہ اور ریونیوکی وزارت کا چارج سنبھالیں گے۔
احد چیمہ اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،مصدق ملک توانائی اور پٹرولیم ، میاں ریاض حسین پیرزادہ ہائوسنگ اینڈ ورکس ، اویس لغاری ریلوے، امیرمقام سیفران اور قومی ورثہ و ثقافت،چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزارت سنبھالیں گے۔
جام کمال تجارت،عبدالعلیم خان نجکاری اور بورڈ آف انویسمنٹ ، اعظم نذیر تارڑ وزارت قانون وانصاف اور انسانی حقوق ، رانا تنویر حسین صنعت وپیداوار اور قیصر احمد شیخ میری ٹائم کی وزارت کا چارج آج منگل کو سنبھالیں گے۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 10 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 گھنٹے قبل



