جی این این سوشل

دنیا

ماہ صیام میں بھی اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے جاری

اسرائیلی بمباری سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 فلسطینی جاں بحق

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ماہ صیام میں بھی اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پوری عرب دنیا کے ساتھ ساتھ فلسطین میں رمضان المبارک پیر سے شروع ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی ہے نہ فلسطینیوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار 112 ہوچکی ہے، ہلاک ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

غزہ میں رمضان سے پہلے جنگ بندی کے لیے کوششیں کرنے والے ممالک قطر، مصر، امریکہ جنگ بندی کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ رفح میں غزہ کے بےگھر فلسطینیوں نے چند روز قبل اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوئی مسجد میں پہلے روزے کے موقع پر نماز ادا کی ہے۔

فلسطینیوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ سحر و افطار کیسے کریں گے کہ ان کے کھانے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ اس کے باوجود فلسطینیوں نے رمضان کا استقبال کرنے کے لیے پناہ گزین کیمپوں کو سجایا ہے۔

اقوام متحدہ اور امدادی تنظیموں کا کہنا ہے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے زمینی راستوں کا کھلا ہونا ضروری ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری گھناؤنے جرم کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی حماس کے خاتمے کے لیے ہونے والی کوششوں اور کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ خیال رہے نیتن یاہو نے یہ بات امریکی صدر جوبائیڈن کی بات کے جواب میں کہی ہے۔ صدر جوبائیڈن نے کہا تھا 'اسرائیلی نقطہ نظر اسرائیل کی مدد کے بجائے اسرائیل کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

 

صحت

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 7  کیسز رپورٹ

7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 7  کیسز رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریض سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔

دارالحکومت کے دیہی علاقوں سے 79 اور شہری علاقوں سے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 17 اور کیپیٹل ہسپتال میں 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے تھے جس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک ہفتے کے دوران 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی  وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کاجائزہ لینےکے لئے آئی سی سی کااعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق آئی سی سی کے وفد میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے، آئی سی سی وفد لاہور، راولپنڈی اور کراچی کا دورہ کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ آئی سی سی اگلے ایک دو روز میں پی سی بی سے شیڈول شئیر کرے گی۔

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت زمین کے مدار میں گردش کرنے والے دو تہائی مصنوعی سیاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

مصنوعی سیاروں سے متعلق معلومات رکھنے والے گروپ سیلس ٹریک نے تبایا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس 62 فیصد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کر رہی ہے۔ ان کی تعداد 6370 ہے۔

اسپیس ایکس نے 2019 میں اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا۔ اس کے بعد سے وہ یومیہ 3 کے اوسط سے مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیج رہی ہے۔ایلون مسک کے زیرِتصرف مصنوعی سیاروں کی تعداد برطانوی حریف ادارے وین ویب کے مصنوعی سیاروں کی تعداد سے 10 گنا ہے۔

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

سپیس ایکس 42 ہزار سیٹلائٹس لانچ کرنا چاہتا ہے۔ اقتصادی اور انٹرنیٹ سے متعلق پابندیوں کے باعث ایران، شمالی کوریا، چین، افغانستان، روس اور شام کو سپیس ایکس کی فہرست سے فی الحال باہر رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll