Advertisement
پاکستان

پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا اہم کردار ہوتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 30th 2024, 11:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ، وفاقی  وزیر اطلاعات

لاہور : وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی میں جلد کمی ہو جائے گی۔

وہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرحوم کارکن عتیق چوہدری کے گھر گئے، انہوں نے مرحوم کے کواحقین سے افسوس کا اظہا رکیا  بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ  نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ ادوار میں معیشت کی صورتحال بہت بہتر تھی۔

مرحوم عتیق چوہدری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ جماعت کے ایک بے لوث کارکن تھے جو ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔

Advertisement