Advertisement

بھارت میں انتخابات کے قریب آتے ہی مسیحی کمیونٹی خوفزدہ

گزشتہ برس بھارت میں مسیحوں کے خلاف 731 حملے ریکارڈ کیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 30 2024، 10:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں انتخابات کے قریب آتے ہی مسیحی کمیونٹی خوفزدہ

نئی دہلی: بھارت میں انتخابات قریب ہیں اور ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت کے واضح امکانات موجود ہیں ایسے میں بہت سے مسیحیوں کو خدشہ ہے کہ ان پر دوبارہ حملے ہو سکتے ہیں اور انہیں پھر سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

وائس آف جرمنی کے مطابق بھارت میں قائم یونائیٹڈ کرسچن فورم (یو سی ایف) نے گزشتہ برس بھارت میں مسیحوں کے خلاف 731 حملے ریکارڈ کیے 2008 کے حملوں میں بچ جانے والے اب بھی اس خوف کا شکار ہیں کہ انہیں دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتہاپسند ہندو گروپ مسیحیوں پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ہندوؤں کو زبردستی مسیحی بنا رہے ہیں ان الزامات کا نتیجہ یہ ہے کہ مقامی مسیحی کمیونٹی کو اکثر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم مسیحی کمیونٹی ایسے الزامات کی تردید کرتی ہے۔

Advertisement