Advertisement
پاکستان

اُم المومنین سیدنا عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی زندگی اور شجرہ نصب

سیّد ہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی کی سخاوت و فیاضی کا یہ عالم تھا کہ گھر میں جو مال ہوتا تقسیم کردیا کرتی تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 31st 2024, 4:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اُم المومنین سیدنا عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا  کی زندگی اور شجرہ نصب

اُم المومنین سیدنا عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی ولادت مکہ میں ہوئی۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ کا شجرہ نسب والد کی طرف سے آٹھویں پشت پر اور والدہ کی طرف سے گیارہویں پشت پر حضور سرکار کائنات ﷺ سے جا ملتا ہے۔ آپؓ کے والد محترم کا نام حضرت سیّدنا عبداﷲ ابُوبکر صدیقؓ ہے اور والدہ کا نام رومان بنت عامر تھا۔

(سخاوت و فیاضی )

سیّد ہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی کی سخاوت و فیاضی کا یہ عالم تھا کہ گھر میں جو مال ہوتا تقسیم کردیا کرتی تھیں، حتیٰ کہ خود پیوند والے کپڑے استعمال فرماتیں۔ چناں چہ حضرت عروہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سید ہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو دیکھا کہ آپؓ نے ستّر ہزار درہم و دینار اﷲ کی راہ میں خیرات کیے حالاں کہ خود آپؓ اپنی قمیض کی جیب میں پیوند لگاتی تھیں۔
(حلیۃ الاولیاء)

حضرت سیّدنا انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے عرض کیا، مفہوم: اے اﷲ! مجھے مسکین زندہ رکھ، حالت مسکینی میں وفات دے اور میرا حشر مسکینوں کے زمرے میں فرما۔ اُم المومنین سیدنا عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا عرض گذار ہوئیں: حضور ایسا کیوں ؟ آپؐ نے فرمایا: مسکین لوگ جنّت میں امیروں سے چالیس برس پہلے جائیں گے۔ اے عائشہؓ! مسکینوں سے محبت کرو، انہیں اپنے قریب رکھو، تاکہ اﷲ تعالیٰ تم کو قیامت کے دن اپنا قُرب عطا فرمائے۔

(مشکوٰۃ شریف باب فضل الفقراء، فصل ثانی)

نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: اے عائشہؓ! یہ جبرائیل علیہ السلام ہیں جو تم کو سلام کہہ رہے ہیں۔ میں نے کہا: وعلیکم السلام و رحمۃُ اﷲ و برکاتہ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے کہا: آپؐ اُن چیزوں کو دیکھتے تھے جنہیں میں نہیں دیکھتی تھی۔ (صحیح مسلم شریف)

حضرت سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں ایک دن سیّد عالم ﷺ نے فرمایا کہ بلقیس جہاں بھر کی خواتین میں نہایت حسین و جمیل خاتون تھیں۔ وہ جنّت میں حضرت سیدنا سلیمان علیہ السلام کی ازواج میں سے ہے۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ ﷺ! کیا وہ مجھ سے بھی زیادہ حسین و جمیل تھیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم جنّت میں ان سے زیادہ حُسن کی مالک ہوگی۔ (تفسیر قرطبی، نزہۃُ المجالس)

کتب احادیث اور کتب تواریخ کی روشنی میں آپ نے مخدومہ کائنات، محبوب رسول عربیؐ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے فضائل محاسن اور آپؓ کی سیرت و عظمت کے بارے میں معلومات کا خزانہ حاصل کیا۔ حضرت سیدہ عائشہ ہی وہ زوجہ رسولؐ ہیں جن کو کنواری حالت میں سرکار دو عالم ﷺ کی زوجیت میں آنے کا شرف نصیب ہوا۔

حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ انہوں نے اسماء سے ایک ہار اُدھار لیا جو گم ہوگیا۔ نبی کریم ﷺ نے اسے ڈھونڈنے کے لیے لوگوں کو بھیجا، اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا۔ لوگوں نے بغیر وضو نماز پڑھی۔ جب وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئے تو انہوں نے حضور ﷺ سے اس بات کی شکایت کو تو تیمّم کی آیت نازل ہوئی۔ سیّدنا اسید بن حفیر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اے عائشہؓ! اﷲ آپ کو جزائے خیر عطا کرے، خدا کی قسم! جب بھی آپؓ پر کسی قسم کی سختی نازل ہوئی اﷲ تعالیٰ نے آپ کے لیے اس سے نجا ت کا راستہ پیدا فرمایا اور مسلمانوں کے لیے اِس میں برکت پیدا فرما دی۔ (سنن ابن ماجہ شریف)

اُم المومنین حضرت سیّدہ عائشہ بنت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا وصال شریف سترہ رمضان المبارک کو ہُوا۔ نماز جنازہ حضرت سیّدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے پڑھائی۔ آپؓ کی وصیت کے مطابق آپؓ کو رات کے وقت جنت البقیع میں اسودہ خاک کیا گیا۔

سیّدہ عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا ہی وہ زوجہ رسول ﷺ جن کو یہ اعزاز عطا ہو ا کہ محبوب خدا ﷺ کی آخری آرام گاہ بھی حجرہ عائشہؓ بنی۔ سیّدہ عائشہؓ ایسی فقیہہ تھیں کہ حضرت ابُوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ، حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ اور حضرت عبداﷲ بن زبیرؓ جیسے اہل علم صحابہ بھی اُن سے دینی مسائل میں راہ نمائی لیتے تھے۔

Advertisement
لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

  • 2 دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

  • 2 دن قبل
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت

ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت

  • 2 دن قبل
مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

  • 2 دن قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

  • 2 دن قبل
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی

لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی

  • 3 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

  • 2 دن قبل
اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

  • 3 گھنٹے قبل
سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی

  • 3 دن قبل
Advertisement