گیس چوری میں ملوث ملزمان ایک کروڑ 7 لاکھ کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں، ترجمان


سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ریجنل ٹیموں کی صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں گیس چوروں کےخلاف کارروائی کے دوران 182گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ ایک کروڑ 7 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی ریجنل ٹیم نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع گئے،بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کئے گئے،
ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9 کنکشن منقطع کر کے 3لاکھ 16 ہزار کے جرمانے عائد کئے،راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن منقطع کئے جبکہ ملزمان کو ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائدکئے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور اورکرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 123کنکشن منقطع کر کے 85لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے،گجرات میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کر کے 32ہزار کے جرمانے عائدکئے ،مردان میں کارروائی کے دوران 20 کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ 13لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے،اسی طرح گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کر کے80 ہزراسے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 21 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل





