Advertisement
علاقائی

اسلام آباد سے کوئٹہ جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

بلندی پکڑنے کے دوران طیارے کے انجن نمبر 2 سے پرندہ ٹکرا گیا، ترجمان پی آئی اے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 31st 2024, 8:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد سے کوئٹہ جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

اسلام آباد سے کوئٹہ جانیوالی پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرا گیا، جس سے پرواز کو معمولی نقصان پہنچا ، تمام مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی تو بلندی پکڑنے کے دوران طیارے کے انجن نمبر 2 سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے سے پرواز کو جزوی نقصان پہنچا.

ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرنے پر اے ٹی سی نے پائلٹ کو واپس لینڈ کرنے کی ہدایت کی اور ائیر بس اے 321 طیارہ نے ٹیک آف کے 50 منٹ بعد اسلام آباد ائیر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈز کو نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور مسافروں کو متبادل طیارے سے منزل پر روانہ کیا گیا جبکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پرواز پی کے 326 کے مسافروں کی روانگی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار  ہوئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انجینئرز کی ٹیم انجن کی مرمت کا کام کرر ہی ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 15 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 15 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 15 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 20 hours ago
Advertisement