پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے چینی بہن بھائی ہمارے مہمان ہیں


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی دشمن کو سی پیک کو متاثرکرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
سی پیک کے حوالے سے اپنے انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ جو چینی بہن بھائی پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو جو تحفظ دیتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ وسائل اور تحفظ اپنے چینی بہن بھائیوں کو فراہم کرتی ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دشمن سی پیک پہ حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے لیکن پاکستان اور چین کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پانچ نئے کوریڈورز بنائیں جائیں گے جن میں پاکستان کی معیشت میں نمو کے لئے ایسے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ٹیکنالوجی اور جدت کو بنیاد بناتے ہوِئے ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ملک کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کوریڈور آف گرین انرجی اور کوریڈور آف ریجنل ڈویلپمنٹ بنائے جائیں گے۔

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی،افغان طالبان کی دھمکی
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6رنز سے شکست دے دی
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 5 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 17 منٹ قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 گھنٹے قبل










