کراچی میں 3 ماہ کے دوران 50 شہری اسٹریٹ کرائم میں قتل ہوئے، رہنما ایم کیو ایم
نوجوانوں کو چند ہزار روپے کے پیچھےمارا جارہا ہے اور وزیر داخلہ سندھ عجیب بیانات دے رہے ہیں، فیصل سبزواری


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی میں پچھلے 3 ماہ میں 50 بے گناہ شہری مارے جا چکے ہیں لیکن اب وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کرائم اتنا نہیں جتنا بتایا جا رہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبز واری نے کہا کہ نوجوانوں کو چند ہزار روپے کے پیچھےمارا جارہا ہے اور وزیر داخلہ سندھ عجیب بیانات دے رہے ہیں۔کراچی میں 3 ماہ کے دوران 50 شہری اسٹریٹ کرائم میں قتل کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ٹارگٹ کلنگ کا الزام ایم کیوایم پر لگا دیا جاتا تھا لیکن اب وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کرائم اتنا نہیں جتنا بتایا جا رہا ہے۔ کراچی میں پہلے لوگوں کو لوٹا جاتا تھا اب قتل بھی کیا جانے لگا ہے ،یہ شہر ایک اور آپریشن کا متقاضی ہے، اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو لوگ آپریشن کا مطالبہ کرتے۔
سینیٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس سینیٹ کی ایک نشست کیلئے ووٹ پورے ہیں، فیصل واوڈا آزاد امیدوار ہیں، ایم کیوایم و پی پی ارکان ووٹ دیں گے، امید ہے فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 21 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل







