خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
ان کا مقابلہ کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے، علی امین گنڈا پور


وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے ایک بات سکھائی ہے کہ ہم لڑیں گے، ان کا مقابلہ کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے۔
پشاور میں سینیٹ الیکشن پر سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ علی امین گنڈہ پور کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد علی امین گنڈا پور نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مقابلہ کریں گے، غیرقانونی طورپر ارکان بننے والوں کو حلف نہیں لینے دیں گے اور سینیٹ انتخابات ملتوی کرنےکےخلاف احتجاج کریں گے، مخصوص نشستوں پرمنتخب ارکان نے غیرقانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست دی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، آئین کی پاسداری پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے۔ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے، آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا ہوتا ہے، لیکن نہیں کرائےگئے، اس کے علاوہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر نشان چھین لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں، یہ سارا نظام ایک روز بےنقاب ہوگا، کس طرح سے ہماری سیٹیں کسی اور جماعت کو دے دی گئیں، میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں،ہم اس چیز کا مقابلہ کریں گے، ہم آخری حد تک جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ 6ججز کے خط پر فل کورٹ کیوں نہیں بنایا جا رہا؟ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا ابھی تک 9 مئی اور سائفر پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 15 گھنٹے قبل



