بین الاقوامی برادری سفارت خانے پر اسرائیلی بمباری پر "سنگین ردعمل" ظاہر کرے، ایرانی وزیر خارجہ


ایران نے گذشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اس کارروائی کاجواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی بمباری پر "سنگین ردعمل" ظاہر کرے۔گذشتہ شام ہونے والے اس حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد کمانڈر ہلاک ہو گئے تھے۔
اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےکہا کہ اسرائیلی حملہ "تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کنونشنز کی خلاف ورزی" ہے۔ اس کارروائی کے نتائج کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ اس حملے پر بین الاقوامی سطح پر سنجیدہ اور موثر رد عمل کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کی اس ننگی جارحیت پر تہران جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘‘۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران دمشق میں اپنے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ کنعانی نے مزید کہا کہ تہران "جارحیت کرنے والے کے خلاف ردعمل اور بدلے کا تعین خود کرے گا‘‘۔
شامی اور ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے نے پیر کے روز دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل عمارت کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔ اس حملے میں کم سے کم سات ایرانی اور متعدد ایرانی اور لبنانی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔مارے جانے والوں میں ایران کی القدس فورسز کے ایک سینیر کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 14 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago




