غلام فرید صابری آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ


غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے، ان کی 30 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
غلام فرید صابری نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت سین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی اور بعد میں ان کے چھوٹے بھائی بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔
صابری برادران کی اس جوڑی نے 70 اور 80 کی دہائی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا، غلام فرید صابری نے پہلی قوالی 1958 میں ریکارڈ کروائی، 1975میں گائی قوالی ’تاجدار حرم‘ نے ان کی شہرت کو دوام بخشا اور ایک دور میں ان کے آڈیو کیسٹس کی ریکارڈ فروخت ہوتی تھی۔
غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں جن میں عشق حبیب، چاند سورج، الزام، بن بادل برسات، سچائی شامل ہیں۔
انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا، وہ جب اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تو سننے والوں پر گویا سحر طاری ہوجاتا تھا۔
غلام فرید صابری 5 اپریل 1994 کو علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

وزیراعظم کی ایک بارپھرتحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا
- 15 گھنٹے قبل

ایران کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ پر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی
- 2 گھنٹے قبل

پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کر سکتا: وزیراعظم شہباز شریف
- 15 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 14 خوارج ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

حکومت کی 285 درآمدی مصنوعات پر نئے سرے سے ڈیوٹیز عائد کرنے کی منظوری
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
- 26 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے بانی رہنما محمد عیسیٰ العیسی سمیت 47 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں کے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل