جی این این سوشل

پاکستان

ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نےانتہاکر دی، بیرسٹر محمد علی سیف

پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے مریم نواز پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہوچکی ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نےانتہاکر دی، بیرسٹر محمد علی سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختونخوا  کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے بدمعاشی کی انتہاکر دی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں محمد علی سیف نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے انتہاکر دی، ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات کے باوجود مریم نواز کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے مریم نواز پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہوچکی ہیں، ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے بدمعاشی کی انتہاکر دی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز فسطائیت ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں، ضمنی انتخابات میں جعلی فارم 47 کی جعلی وزیر اعلی کو اپنی شکست کا ڈر ہے، جعلی فارم 47 کی جعلی وزیر اعلی کو اپنی غیر مقبولیت کے اشکار ہونے کا ڈر ہے، وزیر اعلی پنجاب نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو جلسوں سے روکا۔

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اخراجات، پی ٹی آئی کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا عندیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اخراجات، پی ٹی آئی کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے  پنجاب حکومت سے اخراجات کی تفصیلات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے نام پر کروڑوں کے خرچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ  پنجاب کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور وسائل کی شدید قلّت کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی میں شریفوں کے ٹاؤٹس خزانے کو فارم 47 زدہ ٹک ٹاکر کے نخروں پر اڑا رہےہیں۔ اس سے پہلے بھی نواز شریف اور شہباز شریف صوبائی خزانے اڑاتے رہے، میاں برادران نے 364 ملین جاتی امرا کی سکیورٹی پر اڑئے اور اب مریم نواز بھی 149.1ملین اڑانے کی تیاریوں میں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے تو اپنی ذاتی رہائشگاہ میں مقیم رہے اور بنی گالہ کی سکیورٹی کے تمام اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے ادا کئے،

پنجاب کی نوکر شاہی عوام کا پیسہ مینڈیٹ چور کی مرضی سے برباد کرنے سے باز آئے۔

تحریک انصاف ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایوان میں معاملہ اٹھائے گی اور خزانے کی بربادی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی پرویزملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی پرویز نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے منتخب رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پریہودی عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

فرانس میں یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس نے یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیاجو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں ایک عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس نے آج صبح ایک مسلح شخص کو جو واضح طور پر یہودیوں عبادت گاہ کو آگ لگانا چاہتا تھاگولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پر عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll