Advertisement
پاکستان

پاکستان میں روسی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری

اسلام آباد : ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان )نے ہنگامی حالات میں روسی ویکسین" اسپٹنک فائیو "کے استعمال کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 25th 2021, 12:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات  کے مطابق  حکومت نے روسی ویکسین ' اسپٹنک فائیو ' کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے، روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔ ویکسین منگوانے کی اجازت مقامی دوا ساز کمپنی  اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ  دو ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ، روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کے استعمال کی  منظوری دی جاچکی دی ہے جن میں چین کی سرکاری کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اوراب  روسی ویکسین اسپٹنک  شامل ہیں۔

اسپٹنک  -5 کی ویب سائٹ پر موجود  معلومات کے مطابق روسی ویکسین  دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین ہے جو ایک بہتر مطالعہ شدہ انسانی اڈینووائرل ویکٹر پر مبنی پلیٹ فام پر مبنی ہے،یہ عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں ان دس امیدوار ویکسین میں شامل ہے جس کے کلینکل ٹرائلز اختتام کے قریب اور بڑے پیمانے پر پیداوارکا آغاز ہونے والا ہے۔ روس میں جاری اسپٹنک  فائیوکے بعد از رجسٹریشن کلینکل ٹرائل میں 40 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا ہے ، مزید براں متحدہ عرب امارات ، بھارت، وینزویلا اور بیلاروس میں بھی  اسپٹنک  5 کے کلینکل ٹرائل کا اعلان کیا گیا تھا۔ابتدائی ٹرائلز سے جمع کیے گئےنتائج کے مطابق  یہ ویکسین کورونا کیلئے 91.4 فیصد تک موثر ہے۔ اس ویکسین  کی دستیابی کیلئےدنیا بھر کے 50ممالک کی جانب سے   1.2 بلین خوراکوں  کی درخواست آچکی ہے۔ عالمی منڈی  میں ویکسین کی فراہمی کیلئے  بھارت ، برازیل ، چین ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک شراکت دار ہوں گے ۔

خیال  رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین تیار کرنے کے لیے 200سے زیادہ مقامات پر کوششیں جاری ہیں ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ93 لاکھ افراد متاثر جبکہ  21لاکھ 30ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہے ۔

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 18 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 21 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement