عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے، باہر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی عماد وسیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے۔
آل راؤنڈر کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کی تکلیف میں مبتلا ہیں، میڈیکل پینل کامشورہ ہے آل راؤنڈر کواحتیاطاً نہ کھلایا جائے تاکہ اگلے میچز کے لئے دستیاب ہوسکیں۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر پرامید ہیں کہ وہ پاکستانی ٹیم کے بقیہ میچز میں دستیاب ہوں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان باہر اعظم نے کہا کہ ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں جس کا فائدہ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو مدد فراہم کریں گی۔کوشش کریں گے کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں، بابر اعظم نے کہاکہ میرا ایک ہی ہدف ہے، ورلڈ کپ جیتنا۔
پندرہ کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان کوپہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے منتخب کیا گیا ہےجبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے آخری بار 2016 اور 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا تھا، دیگر آٹھ کھلاڑیوں نے 2022 میں آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کوکھیلے گا، امریکہ کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دے چکی ہے۔

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 13 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 6 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 10 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 13 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 10 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل












