Advertisement
پاکستان

نیب ترامیم کیس: بانی پی ٹی آئی بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jun 6th 2024, 12:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیب ترامیم کیس: بانی پی ٹی آئی بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش

 سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کا آغاز ہو گیا۔سماعت کے آغاز بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بذریعہ وڈیو لنک کے پیش کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کر دیں۔

خیال رہے کہ 14 مئی کو سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کو بذریعہ وڈیولنک پیش ہونے کی اجازت دی تھی۔ 

Advertisement
اسٹوڈنٹس یونین بحالی کیس،آئینی بینچ نے وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

اسٹوڈنٹس یونین بحالی کیس،آئینی بینچ نے وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈی چوک احتجاج ؛عدالت نے 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی

ڈی چوک احتجاج ؛عدالت نے 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی

  • 20 منٹ قبل
آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، ہماری مؤثر پالیسی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا،امریکی صدر

آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، ہماری مؤثر پالیسی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا،امریکی صدر

  • 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا

اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا

  • 12 منٹ قبل
غزہ: جنگ بندی معاہدے کے تحت90فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہا

غزہ: جنگ بندی معاہدے کے تحت90فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہا

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق، 3 بھائی زخمی

کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق، 3 بھائی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

  • 2 گھنٹے قبل
گوادر میں نئےتعمیر ہونے والے ائیر پورٹ   پر آج پہلی پرواز لینڈ کرے گی

گوادر میں نئےتعمیر ہونے والے ائیر پورٹ  پر آج پہلی پرواز لینڈ کرے گی

  • 3 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے

ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال

  • 3 گھنٹے قبل
ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا، جسٹس منصور علی شاہ

ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا، جسٹس منصور علی شاہ

  • 3 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی  فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین

ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement