حماس کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات صرف بمباری اور گولہ باری جاری رکھتے ہوئے ہی ہوں گے، اسرائیلی وزیر دفاع


اسرائیل نے حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بدلے میں غزہ پر حملہ روکنے سے انکار کردیا ہے۔
آٹھ ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششیں اس وجہ سے ناکام ہو گئی ہیں کہ اسرائیل نے حماس کو حکمران اور فوجی طاقت کے طور پر ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور حماس نے بھی پیچھے ہٹنے سے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے غزہ میں محاذ کا معائنہ کرنے کے لیے طیارے میں سوار ہونے کے بعد بیانات میں کہا کہ حماس کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات صرف بمباری اور گولہ باری جاری رکھتے ہوئے ہی ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ معاملہ کے حل کے امریکی صدر بائیڈن کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے اسرائیل کے بیانات متضاد ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیل نے سابق تجویز کو مسترد کر دیا جس پر ہم نے اتفاق کیا تھا اور بعد میں اسرائیل نے رفح پر حملہ کردیا تھا۔ اب ہم بائیڈن سے ضمانت چاہتے ہیں کہ اسرائیل مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد پر رضامند ہو جائے گا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ثالثوں نے ہمیں جو کاغذ دکھایا اس میں وہ مثبت باتیں شامل نہیں ہیں جن کے بارے میں بائیڈن نے بات کی تھی۔ کاغذ میں درست بنیادوں کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔ کسی ایسے معاہدے کا کوئی مطلب نہیں ہے جس میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیل کے انخلا کی شرط نہ ہو۔ ذرائع نے کسی معاہدے تک پہنچنے سے قبل ہی سلامتی کونسل کی قرارداد آنے کے خطرات کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک حماس جنگ کے مکمل خاتمے، غزہ کی پٹی سے مکمل اسرائیلی انخلا اور قیدیوں ک تبادلے پر مبنی کسی بھی جنگ بندی معاہدے پر سنجیدگی اور مثبت رویے کے ساتھ کام کرے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 6 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 6 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 25 منٹ قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 3 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل






