Advertisement
تفریح

چاہت فتح علی خان کاگانا’’بدو بدی‘‘ یوٹیوب نےڈیلیٹ کردیا

ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اس گانے نے 28ملین ویوز بنا لیے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 6 2024، 5:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چاہت فتح علی خان کاگانا’’بدو بدی‘‘ یوٹیوب نےڈیلیٹ کردیا

آفیشل یوٹیوب چینل پر چاہت فتح علی خان نے ایک ماہ قبل اپنا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی اپلوڈ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مشہور ہوگیا۔

ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اس گانے نے 28ملین ویوز بنا لیے تھے لیکن اب یہ گانا یوٹیوب نے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

یہ گانا پاکستان و بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے ٹک ٹاک اورشاٹ ویڈیوز پر لگارہے تھے۔

گانے کو ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کررہی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے یہ گانا کاپی رائٹس کی وجہ سے ڈیلیٹ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا کہ یوٹیوب نے گانا ڈیلیٹ کر دیا اس گانے سے تنگ آگئے تھے جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان کی شہرت کو نظر لگ گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پنجابی گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ ماضی کی مشہور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں نے گایا تھا جسے چاہت فتح علی خان نے بغیر اجازت کے گایا اور یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے کاپی رائٹ آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement