یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا جب امریکا، قطر اور مصر کے ثالثوں کے درمیان مذاکرات کا عمل ایک مرتبہ پھرشروع ہوا ہے


غزہ ہسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام سکول پر اسرائیلی حملے میں 37 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا جب امریکا، قطر اور مصر کے ثالثوں کے درمیان مذاکرات کا عمل ایک مرتبہ پھرشروع ہوا ہے۔اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے زیرِانتظام سکول کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
بعد ازاںاسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمیرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ جنگی طیاروں نے تین کلاس رومز کو نشانہ بنایا جہاں30 عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے، حملے میں نو دہشت گردمارے گئے ہیں۔
امریکا نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کے معاملے پرمکمل شفافیت سے کام لے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےبتایا کہ اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حملے سے متعلق مزید معلومات جاری کرے گی، ہلاک ہونے والوں کے نام بھی اس میں شامل ہوں گے۔ ہم ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ معلومات کو عام کرنے میں مکمل طور پر شفاف ہوں گے۔
دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ فلسطین نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے سے متعلق پیش کردہ منصوبے پر جواب نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 3 دن قبل

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 3 دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 13 گھنٹے قبل

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 3 دن قبل

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 2 دن قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 10 گھنٹے قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 7 گھنٹے قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 14 گھنٹے قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 2 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 8 گھنٹے قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 2 دن قبل





