حکومت کا کاشتکاروں کو آسان قرضوں کیلئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اعلان
اجلاس کے دوران کاشتکاروں کے لئے تاریخی پیکیج ’’گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری، آئل سیڈ پروموشن پروگرام‘‘ کا بھی اعلان کیا گیا
پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو آسان قرضوں کی فراہمی کیلئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کسان پیکیج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران کاشتکاروں کے لئے تاریخی پیکیج ’’پنجاب کسان بینک ، گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری، آئل سیڈ پروموشن پروگرام‘‘ کا اعلان کیا گیا، اس موقع پر کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 400 ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جا رہا ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دیں گے، ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔
کاشتکاروں کے لئے ’’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم‘‘ کی منظوری بھی دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پر محض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے چھوٹے ٹریکٹر پر 70 فیصد اور بڑے ٹریکٹر پر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔
میاں نواز شریف کی تجویز پر پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد10 ہزار بڑھا دی گئی۔مریم نوازشریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت زیادہ ٹریکٹر دینے کا اصولی فیصلہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکنائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دے دی، غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگرآلات تیار کریں گی، غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
دوران اجلاس پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی، صوبے کے مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 6 منٹ قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 32 منٹ قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 21 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- 3 گھنٹے قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- 3 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
- 3 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 2 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 25 منٹ قبل