عوام آپ کو ٹیکس نہیں دیں گے کیونکہ عوام کو آپ پر اعتماد نہیں ہے، عوام کو پتہ ہے کہ ان کے پیسے آئی ایم ایف کو دیئے جائیں گے


مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت یہ بجٹ کو عوام دوست سمجھتی ہے لیکن ملک کا کباڑہ ہو گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا حکومت سمجھتی ہے عوام دوست بجٹ ہے مگر ملک کا کباڑہ ہو گیا ہے، اقلیت حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے۔
بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہمارے وزیراعظم نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا، سفارتی لحاظ سے ہمارے وزیراعظم کامیاب ہو کر نہیں آئے۔
ان کا کہنا تھا چین کے مہمان آئے اور انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان میں عدم استحکام ہے، چین سے آئے مہمان نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا لگتا ہے آپریشن کے ذریعے چین کی بات پوری کی جا رہی ہے، اس پراسٹیبلشمنٹ کا مؤقف واضح نہیں ہے۔
انہوں نے کہا میں نے مشورہ دیا ہے کہ پنگا نہ لیں، پوچھا گیا پنگا کسے کہتے ہیں؟ میں نےکہا یہ لینے سے پتا چلتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عوام آپ کو ٹیکس نہیں دیں گے کیونکہ عوام کو آپ پر اعتماد نہیں ہے، عوام کو پتہ ہے کہ ان کے پیسے آئی ایم ایف کو دیئے جائیں گے، برصغیر کا باسی فرنگی کو بھی ٹیکس نہیں دیتا تھا۔
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 3 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 18 hours ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 21 hours ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 4 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 3 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 18 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 21 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 17 hours ago





