8 فروری کے الیکشن کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ


امریکی کانگریس نے پاکستانی انتخابات کو آزادانہ اورمنصفانہ تسلیم کرنے سےانکارکرتے ہوئے 8 فروری کے الیکشن کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد منظور، حق میں تین سو اڑسٹھ اور مخالفت میں سات ووٹ ڈالے گئے۔
کانگریس رکن ڈیوڈ ولاڈاؤ نے قرار داد کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نمائندگان کی قرارداد نمبر 901 میں پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے حمایت کا اظہار کرنے کے لیے ارکان نے ووٹ دیا۔
قرارداد میں پاکستان میں الیکشن میں سیاسی ارکان کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے تشدد اور غیر جمہوری رویوں کی بھی مذمت کی گئی۔ قرارداد کے ذریعے امریکی قانون سازوں نے پاکستان کے جمہوری عمل میں پاکستانی عوام کی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔
جنوبی ایشیاء انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کُگلمین نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے کم از کم 85 فیصد ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ حقیقت میں میرے لیے جو چیز نمایاں ہے وہ ووٹ کا مارجن اور ووٹ دینے والے اراکین کی تعداد ہے۔ امریکی اسکالر نے مزید کہا کہ قرارداد کا پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 19 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 19 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 15 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 18 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago





