جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اور وضوان کی تنزلی

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 4 درجے ترقی کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اور وضوان کی تنزلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی،  بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے۔

رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو ، انگلینڈ کے  فل سالٹ ، پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ میں ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

رینکنگ میں  بھارت کے سوریا کمار یادیو سے نمبر ون بیٹر کی پوزیشن چھن گئی ہے، سوریا کمار دسمبر 2023 سے نمبر ون بیٹر تھے تاہم اب  آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 4 درجے ترقی کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ 

رینکنگ کے تحت ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس 4 درجے ترقی کے بعد 10 ویں،افغانستان کے رحمان اللہ گرباز 5 درجے ترقی کے بعد 11ویں ، انگلینڈ کے جونی بیرسٹو 14 درجے ترقی کے بعد 13 ویں اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک  10 درجے ترقی کے بعد  15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوبارہ نمبر ون اور افغانستان کے محمد نبی 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بھارت کے ہاردیک پانڈیا 4 درجے ترقی کے بعد  تیسرے نمبر  جب کہ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس پہلے سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں اس رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم 11 نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ رینکنگ میں وانندو ہسارنگا تیسرے،  جوش ہیزل ووڈ چوتھے ، عقیل حسین پانچویں  اور ایڈم زمپا 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ رینکنگ میں بھارت کے کلدیپ یادیو  نے لمبی چھلانگ  لگاتے ہوئے  20 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن  حاصل کرلی ہے۔

علاقائی

خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے عوض سیلاب کا خدشہ

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے عوض سیلاب کا خدشہ

پی ڈی ایم اے نے رواں مون سون سیزن کے دوران خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھیں اور مون سون کنٹی جنسی منصوبے پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ڈی ایم اے کی گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا کہ سیلاب سے جانی ومالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے تیاریاں کی جائیں۔

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

ہری پور میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر وین تیز رفتاری کےباعث دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ماضی کا گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماضی کا  گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

ماضی میں گینگسٹر رہنے والے جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی کھیلوں اور ثقافت کے وزیر بن گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے۔

وزیر بننے کی اطلاع ملتے ہی گائٹن نے فیس بک پر اپنی لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ جناب صدر آپ کا شکریہ، یہاں بہت سے لوگ ہیں جو مجھے اور میری جماعت کو اتحادی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

رپورٹس کے مطابق اسپورٹس منسٹر گائٹن مکینزی ماضی میں گینگسٹر رہ چکے ہیں اور ان پر متعدد جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔گائٹن نے 16 سال کی عمر میں بینک لوٹا تھا اور متعدد جرائم کیے جس پر انہیں 7 سال جیل ہوئی، جیل میں رہنے کے بعد جب انہیں رہائی ملی تو  انہوں نے خود کو بدلنے کا عہد کیا اور سیاست میں  قدم رکھا۔ 

گائٹن مکینزی نے 2013 میں اپنی جماعت  پیٹریاٹک الائنس کی بنیاد رکھی اور انہیں تقریباً 10 سال بعد سیاست کے میدان میں کامیابی ملی۔2024 کے جنوبی افریقی انتخابات میں حکمران جماعت اے این سی  اکثریت سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پیٹریاٹک الائنس اور دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر حکومت بنانا پڑی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll