کابینہ کی جانب سے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا

وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبز پراضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپے اضافے سے 23.59 روپے جبکہ ماہانہ101سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح ماہانہ401 سے500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے فی یونٹ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے جبکہ ماہانہ601 سے 700 یونٹ پربجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے فی یونٹ اور ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگا۔
دستاویز کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95، ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپےفی یونٹ مقررکرنے کی تجویز ہے جبکہ ماہانہ 101سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا۔
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 3 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 5 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 6 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 6 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 5 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 3 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 3 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 days ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 5 days ago





