عمران خان کی طلبی پر جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
ہم سب ایک ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمر ایوب


پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب،شبلی فراز، شہریار آفریدی، رؤف حسن نے کہا کہ ہم متحد ہیں اور متحد رہیں گے، سارے کان کھول کر سن لیں اگلے وزیراعظم قیدی نمبر804 ہوں گے، ہم سب ایک ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے
اندرونی اختلافات کی اطلاعات پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آج پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کےلئے بلایا تھا، تاہم ملاقاتیوں کی فہرست کے حوالے سے اختلافات کے باعث جیل پہنچنے والے کسی بھی پی ٹی آئی رہنما کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکی۔
بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں اور یہ کہ انہوں نے دونوں گروپس کو ملاقات کے لیے طلب کیا ہے۔عمران خان کے طلب کیے جانے پر شاندانہ گلزار، فردوس شمیم نقوی، جنید اکبر، عمر ایوب، شبلی فراز اور رؤف حسن کے علاوہ شہریار آفریدی بھی جیل پہنچے۔
لیکن جب عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تو کسی کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی اور تمام رہنما جیل کے باہر کھڑے رہے، اس دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت بھی ختم ہو گیا۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پرعمر ایوب کی جیل عملہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل عملہ کو برا بھلا کہا، عمر ایوب نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹاؤٹ بھی کہہ دیا۔
عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج بانی چئیرمین سے ملاقات تھی، ساڑھے 4 بجے تک ہمیں ملاقات کرنے نہیں دی گئی، پولیس چوکی پر موجود ایس ایچ او جاوید نے ہمیں روکا۔
ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہیں، میں قومی اسمبلی کا لیڈر آف اپوزیشن ہوں، ہمیں آج قیدی سے ملنے سے روکا گیا۔ یہ سمجھتے ہیں ہمیں نفسیاتی طور پر دباؤ میں لائیں گے، ان کا دماغ خراب ہے یہ نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ ہماری ملاقات کورٹ آرڈرز کے مطابق طے تھی۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے، ہم سب ایک ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب ٹاؤٹ ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی سب سے بڑا ڈاکو ہے، ان سب کو پریویلیج موشن کے ذریعے لائن حاضر کریں گے، ان سے پوچھا جائے گا ملاقات سے کیوں روکا گیا۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا تھاکہ ہم جب پہلے بھی یہاں آتے مختلف طریقوں سے ہمیں ذلیل کیا جاتا ہم یہاں جتنے بھی کھڑے ہیں ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں، عزت ذلت دینے والا اللہ ہم عدالتی احکامات کے مطابق ملاقات کے لیے آتے ملاقات عمران خان کا حق ہے جیسے دیگر قیدیوں کا حق ہوتا ہے، پارٹی ٹوٹنے کا شور مچانے والے سن لیں پارٹی پریس کانفرنسوں سے نہیں ٹوٹی اور اب بھی نہیں ٹوٹے گی۔ ہمارا لیڈر عمران خان ہے اور ہم اس کے پیچھے متحد ہیں۔
اس موقع پر خاتون پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اگر میرا اختلاف ہوتا تو یہاں نہ آتی۔ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے، ہم دو گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہے، پی ٹی آئی پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا۔
شہریار آفریدی نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کرلیں ہم نہ جھکیں گے نہ تقسیم ہوں گے، ہم بانی چیئرمین کے سپاہی ہیں، ان کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، یہ مخالفین کا ایک حربہ ہے کہ پارٹی کو تقسیم کیا جائے۔ جو ڈاکو چور حکومت میں ہیں ان کے لئے پیغام ہے ہم ایک ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے
- 10 گھنٹے قبل

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- ایک دن قبل

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- ایک دن قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- ایک دن قبل

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
پاک بحریہ کے جہاز یاماما کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی
- 8 گھنٹے قبل
ایران: میراتھن میں خواتین کی حجاب کے بغیر تصاویر سامنے آنے پر 2 منتظمین گرفتار کر لیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- ایک دن قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- ایک دن قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- ایک دن قبل
کراچی: پاک عمان بحریہ کی دوطرفہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پزیر
- 9 گھنٹے قبل
انڈونیشیا کے صدردو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے
- 10 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)

