ابوظہبی: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 198 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ 6 کا 19 ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیاں کھیلاجا رہا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 197رنز بنا سکی۔پشاور زلمی کی جانب سے ڈیوڈ مِلر نے 73 اور کامران اکمل نے 59 رنز سکور کیے۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ گلیڈی ایٹرز نے آندرے رسل کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو شامل کیا ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، شیرفاین ردرفورڈ، رومین پاویل، فیبین ایلن، وہاب ریاض، عمید آصف، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فاف ڈو پلیسی، عثمان خان، جیک ویدریلڈ، اعظم خان، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد نواز، ظاہر خان، محمد حسنین، خرم شہزاد اور زاہد محمود شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے، گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 9 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 8 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 15 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل





