جی این این سوشل

پاکستان

پی آئی اے نے گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی آئی اے نے گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا
پی آئی اے نے گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز  (پی آئی اے) نے گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کردی ، کراچی اور اسلام آباد، کراچی اور لاہور  کراچی اور پشاور کے مابین یک طرفہ کرایہ صرف چھ ہزار 9 سو پچاس روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پی آئی اے نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو کرائے میں رعایت دینے کا اعلان کیا تھا،  قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ 50 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پی آئی اے کے مطابق 50 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کورونا ویکسینیشن کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔

قومی ایئرلائن کے حکام کا کہنا تھا کہ کرائے کی مد میں 10 فیصد رعایت اندرون ملک پروازوں پر دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق مذکورہ سہولت صرف کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہوگی اور ٹکٹوں میں رعایت کا فیصلہ آج (10 جون) سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

دنیا

امریکہ : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

امریکا کی درجنوں ریاستوں میں اعلی جامعات کے طالبعلوں کا غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج یونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا ( یو ایس سی )سے شروع ہو کر جمعرات کو متعدد دوسری ریاستوں کی یونیورسٹیوں اور کالجز تک پھیل گیا ہے ۔

 امریکی کالجوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں طلبا اپنے سکولوں کے متفقہ مطالبے کے ساتھ احتجاجی کیمپوں میں جمع ہو رہے ہیں،ٹیکساس پولیس نے بدھ کو یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں متعددطلبا مظاہرین کو گرفتار کیاہے، ٹیکساس کی ایک یونیورسٹی میں پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسرائیل-حماس جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں درجنوں کو جارحانہ طور پر حراست میں لینے کے چند گھنٹے بعد ہی امریکا بھر میں یونیورسٹی کیمپسزمیں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں ۔سینکڑوں مقامی اور ریاستی پولیس جن میں سے کچھ گھوڑوں پر سوار تھے اور لاٹھیاں پکڑے ہوئے تھے نے مظاہرین کو دھکیل دیا، ایک موقع پر کچھ کو سڑک پر گرا دیاگیا ۔

ریاستی محکمہ پبلک سیفٹی کے مطابق، یونیورسٹی اور ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے حکم پر افسران نے 34 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔یہ طالبعلم امریکی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ کاروبار روکنے ،عوامی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ اور جنگ بندی اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے مطالبات کر رہے ہیں ۔کولمبیا یونیورسٹی میں جاری مظاہروں اور گزشتہ ہفتے 100 سے زائد طلبا کی گرفتاریوں سے متاثر ہو کر، میساچوسٹس سے کیلیفورنیا تک کے طلبا اب کیمپس میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں، احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ڈ ٹے رہنے کا عہد کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll