پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے


پرونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محرم الحرام کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کرحفاظتی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں اور خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے، دریاؤں، ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 8 اور 9 محرم الحرام کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔
یاد رہے پنجاب میں جمعےکے دن ہونے والی طوفانی بارشوں میں بھی سے 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- 37 منٹ قبل

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
- 3 گھنٹے قبل
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- ایک گھنٹہ قبل