سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دیدی : مرتضی وہاب
کراچی : ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا ہے کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے جبکہ کابینہ نے کم از کم اُجرت 25 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔
#Sindh Cabinet has approved an increase of 20% in the salary of Govt employees & also set the minimum wage at 25,000 in the province. No new tax is being introduced by #SindhGovt #SindhBudget
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 15, 2021
اس سےقبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری و متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں غور و خوض کے بعد مالی سال 22-2021 کیلئے 1.477 ٹریلین روپے بجٹ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے نئے مالی سال 22-2021 کے ترقیاتی بجٹ پر بحث کے بعد منظوری دی ہے ، ترجمان وزیراعلی ٰسندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کی ڈمانڈس فار گرانٹس اور سپلیمینٹری گرانٹس پر دستخط کرکے منظوری دی ہے ۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت آج مالی سال2021-22 کیلئے14 کھرب روپے کا بجٹ پیش کرے گی ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 8 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 9 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 13 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 9 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago








