امریکی فلم " گون گرل" سے شہرت پانے والی معروف ترین اداکارہ لیزا بینز نیویارک میں سڑک پار کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے دس دن بعد انتقال کر گئیں ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ 65 سالہ لیزا بینز چار جون کو سڑک پارکرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگءیں تھیں ۔ انہیں حادثے کے فوری بعد مائونٹ سنائی مارننگ سائیڈ ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ دس روز بعد انتقال کر گئیں ۔
لیزا بینز نے ٹام کروز کے ساتھ کاک ٹیل سمیت متعدد ٹی وی شو اور فلموں کا حصہ بھی بنی تھیں ۔ لیزا بینز کو دوہزار چودہ میں" گون گرل" سے شہرت ملی تھی ۔
لیزا بینز کی موت پر معروف اداکار اور ڈائریکڑ میک فارلین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے کہ ان کا کہناتھاکہ لیزا بینز کی موت فلم انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان ہے ۔
ان کے منیجر ڈیوڈ ولیمز نے ٹریفک حادثے کے بارے میں بتایا کہ لیزا بینز ، ایمسٹرڈیم ایونیو پار کرتے ہوئے اس وقت حادثے کا شکار ہوگئیں تھیں جب وہ اپنے الما میٹر جولیارڈ سکول جارہی تھیں ۔
بینز کلیو لینڈ اوہایو سے تعلق رکھتی تھیں ، اپنےآخری ایام میں لاس اینجلس میں قیام پزیر تھیں ، ان کی موت پران کے دوست احباب نے گہر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ،
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اس حادثے کے حوالے سے ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے ۔

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 20 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- ایک دن قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- ایک دن قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 20 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- ایک دن قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 16 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل






