لاہور : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کو بھی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے طلب کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کیا ہے،حمزہ شہباز کو چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ میں طلب کیا گیا ہے، جبکہ شہباز شریف 22 جون کو ایف آئی اے کے دفتر پیش ہو نگے۔
گزشتہ روز ایف آئی اے نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو 22 جون کو شوگر اسکینڈل میں طلب کیا تھا، صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایف آئی اے نے تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کو شہبازشریف کے شوگر اسکینڈل میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے ۔ ایف آئی اے کے مطابق ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار یا قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور گزشتہ سال سے اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے۔ایف آئی اے لاہور نے گزشتہ نومبر میں شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ اور سلیمان شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 21 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 18 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago






