توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےمزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی


توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے مخالفت کی۔
نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اب تک ہونے والی تفتیش کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔بعدازاں احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 13 جولائی کو عدت نکاح کیس میں بریت کے بعد نیب نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کو کہا تھا اور نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا تھا، واضح رہے کہ نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 4 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 4 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 8 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 8 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 11 گھنٹے قبل



