تجارت

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا

پاک سوزوکی کی سی کے ڈی کٹس 45 دنوں سے بندرگاہ پر پڑی ہیں جس سے پیداوار میں خلل پڑ رہا ہے، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 8 2024، 6:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ہے۔  

ترجمان پاک سوزوکی موٹرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک سوزوکی کی سی کے ڈی کی منظوری نہ ہونے سے پلانٹ بندکردیا ہے ، پاک سوزوکی کے سی کے ڈی گزشتہ 45 دن سے بندرگاہ پر پڑے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اس پر اربوں روپے کے ڈیمریج اور ڈیٹنشن چارجز عائد کیے جارہے ہیں۔

پاک سوزوکی کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق احمد شیخ نے کہا کہ سی کے ڈی کٹس 45 دنوں سے بندرگاہ پر پڑی ہیں جس سے پیداوار میں خلل پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھی پیداوار اور فروخت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول نہیں کر رہی ہے۔

انڈسٹری نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ آٹو پالیسی 2021-26 پر عمل کرے بصورت دیگر نئے سرمایہ کار نہیں آئیں گے اور موجودہ سرمایہ کاروں کو بھی نازک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔