Advertisement
پاکستان

کاش نواز شریف ایسا اسپتال بنا سکتے جہاں ان کا اپنا اعلاج ہو سکتا : اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جو قوانین بنائے گئے ہیں وہ آئین اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہیں،حکمرانوں کا کام ہوتا ہے کہ کمزور طبقے کا خیال کیا جائے، میں ایک ایسی پارٹی کا رکن ہوں جس کے لیڈر نے غریب طبقے کی خدمت کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 18th 2021, 10:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر  نے ایوان میں تقریر کرتے ہو ئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر حقائق کے برعکس تھی،وزیراعظم سیکریٹریٹ اور ہاوَس کے اخراجات میں کمی کی گئی، بل گیٹس نے کہا پاکستان کہ کورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے،قوم کا پیسہ قوم کی امانت ہوتا ہے.

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہےکہ عمران خان جیسی عوامی خدمت کسی اورلیڈرنےنہیں کی،ریاست مدینہ نےپہلی بارغریب کی ذمہ داری اٹھائی تھی،اپوزیشن لیڈرلنگرخانوں میں جاکردیکھیں غریبوں کوعزت دی جاتی ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ تین بار وفاق میں حکومت ہونے کے بعد کاش ایک اسپتال ایسا ہوتا جہاں نوازشریف کا علاج ہوسکتا،چاہتے ہیں ن لیگ کے قائد بھی قوم کے ساتھ وقت گزاریں اور ملک واپس آجائیں، خیبر پختونخوا میں ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کی حکومت بھی رہی ہے، شہبازشریف کہہ رہےتھےاگروہ ہوتےتواچھاکام کرتے،وزیراعظم عمران خان نے 40سال کاحساب دیا،عمران خان نےغریب لوگوں کےلیےکینسراسپتال بنایا.خیبر پختونخوا نے ہمیں دو تہائی اکثریت دی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ایل این جی پلانٹس سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی،قانون میں ترمیم کی گئی کہ یہ ایل این جی پلانٹس لازمی چلیں گے،مہنگے بجلی پلانٹس نہ چلنے سے 140ارب روپے کا فائدہ ہوگا،زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے تھے،میں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈوبنے والی ہے،مفتا ح اسماعیل نے کہا تھا اسدعمر نے ٹھیک بات کی ہے،پہلے 8ماہ میں 2ارب ڈالر خسارے کو ایک ارب ڈالر پر لائے۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بیرونی خسارہ نہیں سرپلس ہوگا،کہتےہیں اگرہمیں خیبرپختونخوادیاہوتاتوتقدیربدل دیتے،ن لیگ،اےاین پی،جےیوآئی،جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوامیں حکومت رہی.خیبرپختونخواکےعوام کوکارکردگی پسندنہ آئےتوباہرکردیتےہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یہ اتنےسستے پلانٹ تھےتوان کوقانون میں ترامیم کیوں کرناپڑیں؟ان کےدورمیں شائددودھ اورشہدکی نہریں بہہ رہی تھیں،ن لیگ کےآخری سال میں زرمبادلہ ذخائرتیزی سےکم ہورہےتھے،بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کررہے ہیں،رواں سال ریونیو کی گروتھ 18فیصد ہوئی ہے، رواں سال 4ہزار ارب سے زائد کا ریونیو جمع کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تین بڑے پانی کےمنصوبوں پر کام ہورہا ہے، ماں اور بچے کی صحت کیلئے خصوصی پروگرام بنایا ہے .احساس نشونما پروگرام چلایا گیا ہے،چاہتے ہیں کہ غریب بچے کو بھی وہی ابتدائی زندگی ملے جو ہمارے بچوں کو ملتی ہے،نوجوانوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا،نوجوانوں کو پروگرام کے تحت کم شرح سو د پر قرضے دیئے جائیں گے،120کامیاب جوان پروگرام کے سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔

تعلیم کے بجٹ کو بڑھا کر 42.5ارب روپے کردیا گیا،ماحولیات میں جن 10ممالک کو زیادہ خطرہ ہے ان میں پاکستان شامل ہے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 4 days ago
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 16 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 16 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 17 hours ago
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 18 hours ago
Advertisement