Advertisement
ٹیکنالوجی

سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام 80سوفٹ وئیر کمپنیوں میں ایوارڈ تقسیم

ایوارڈز،انڈسٹری کے جذبےکو فروغ اور ملک کو ڈیجیٹل حب کیلئے معاون ہونگے، وزیر مملکت شزہ فاطمہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 25th 2024, 1:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام 80سوفٹ وئیر کمپنیوں میں ایوارڈ تقسیم

اسلام آباد : پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی واحد نمائندہ تنظیم پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام ملک کی آئی ٹی انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں ایچ بی ایل-پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز کے عنوان سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ تھیں جبکہ اس موقع پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) حکام، اعلیٰ سرکاری افسران، سفارتکار،پاشا کے عہدیداران، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان اور آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانان تقریب میں شریک تھے۔
تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے آئی ٹی محترمہ شزہ فاطمہ نے آئی ٹی سیکٹر کے فعال کردار اور اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں مرکزی کردار ادا کرنے پر پاشا مینجمنٹ خصوصا چیئرمین زوہیب خان کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایوارڈز دینے کا یہ سلسلہ انڈسٹری میں کام کرنے کے جذبے کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہورہا ہے اس طرح نہ صرف کمپنیوں کے مابین مقابلے کی فضا پیدا ہوتی ہے بلکہ نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کیلئے بھی مشعل راہ بن رہی ہے جس سے ملک کو ڈیجیٹل حب بنانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ اس ضمن میں ایچ بی ایل اور پاشا کا کردار لائق تحسین ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت محترمہ شزہ فاطمہ نے آئی ٹی سیکٹر میں کیئے جانے والے حکومتی اقدامات سے بھی خصوصی طور پر شرکاء کو آگاہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاشا کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملک میں آئی ٹی کمپنیوں کے جائز مطالبات کی تکمیل کیلئے حکومت کے ہر فورم تک مؤثر آواز پہنچائی جائے، اس ضمن میں ہمیں وزارت آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کا بھرپور تعاون حاصل رہا، پاشا کے اقدامات اور انڈسٹری کی معاونت سے نہ صرف روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہورہے ہیں بلکہ آج آئی ٹی ایکسپورٹ میں بھی مسلسل نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اور اب ہم 3 ارب 22 کروڑ ڈالرزکی ریکارڈ ایکسپورٹ تک جاپہنچے ہیں جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

زوہیب خان نے ایوارڈ پانے والی کمپنیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم "میڈ ان پاکستان" کو فروغ دیتے ہوئے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو عالمی سطح پر متعارف کروارہے ہیں یہ ایوارڈ اگرچہ ان کمہنیوں کی خدمات کا نعم البدل نہیں لیکن ہماری جانب سے اعتراف خدمات ضرور ہے امید ہے انڈسٹری وزیر اعظم کے دیئے گئے 25 ارب ڈالرز کے اہداف کی تکمیل میں اسی طرح بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
بعد ازاں وزیر مملکت محترمہ شزہ فاطمہ نے کامیاب کمپنیوں، شخصیات کو ایوارڈز عطا کیئے۔ مجموعی طور پر گولڈ کیٹگری سے 33 کمپنیوں اور میرٹ کی بنیاد پر 47 کمپنیوں کو ایوارڈ دیئے گئے۔ ان ایوارڈز کیلئے  کنزیومرسروسز، بزنس سروسز، انکلوژن ایںڈ کمیونٹی اور اسٹوڈنٹ انوویشن کی ٹاپ کیٹگریز سے انتخاب کیا گیا تھا۔ اس سال ان کیٹگریز کیلئے پاشا کو ریکارڈ ایک ہزار ایک سو اٹھانوے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جو آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں مثبت اضافے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 15 معروف شخصیات نے بطور ججز فرائض انجام دیتے ہوئے موصول شدہ درخواستوں میں سے میرٹ پر ایوارڈ کے لیئے بہترین امیدواران کا انتخاب کیا۔

چیف انوویشن اینڈ فنانشل انکلوژن آفیسر ایچ بی ایل ابرار احمد میر نے اس موقع پر کہا کہ ، "پاشا کے ساتھ شراکت پاکستان کی IT انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل بن چکی ہے اورمشترکہ کوششوں کے ذریعے، ہم نے نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا ہے بلکہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی فراہم کیا ہے"۔ 

سیکریٹری جنرل پاشا ندیم ملک نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئی ٹی سیکٹر کے فروغ اور ڈیجیٹل اکانومی کیلئے پاشا اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی ایوارڈ یافتہ کمپنیاں رواں سال کے آخر میں برونائی دارالسلام میں ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس (APICTA) ایوارڈز میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کیلئے خصوصی میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی گائیکی کی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ 

Advertisement
میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف

میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف

  • a day ago
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی  

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی  

  • a day ago
وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • a day ago
پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

  • 5 hours ago
یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ

یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ

  • a day ago
وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات 

وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات 

  • a day ago
عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی  تقریبات میں ہونگی

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی تقریبات میں ہونگی

  • a day ago
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول

  • 4 hours ago
پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف 

پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف 

  • a day ago
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

  • a day ago
روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا

  • a day ago
ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، شاہینوں کو بنگال ٹائیگر کے ہاتھوں 104 رنز سے شکست

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، شاہینوں کو بنگال ٹائیگر کے ہاتھوں 104 رنز سے شکست

  • a day ago
Advertisement