جی این این سوشل

دنیا

  اقوام متحد ہ : سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی غزہ اور یوکرین وار کی مذمت

انتونیو  گٹیرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے کہا کہ وہ کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کر سکتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

  اقوام متحد ہ :  سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی غزہ اور یوکرین وار کی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ :  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے منگل کے روز یوکرین، غزہ کی پٹی اور سوڈان میں جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے حکومتوں اوردوسری تنظیموں میں بڑھتے ہو ئے مظالم کی  مذمت کی ۔

 

 گٹیرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے کہا کہ وہ کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کر سکتے ہیں، پورے معاشرے کو برباد کر سکتے ہیں، یا اپنے ہی لوگوں کی فلاح و بہبود کو بالکل نظر انداز کر سکتے ہیں۔ اور کچھ نہیں ہو گا۔"


انہوں نے کہا کہ دنیا میں استثنیٰ کی سطح سیاسی طور پر ناقابل دفاع اور اخلاقی طور پر ناقابل برداشت ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان تقریباً ایک سال سے جاری جنگ کے ساتھ محصور غزہ میں حماس نے اب لبنان کو لپیٹ میں لینے کی دھمکی دی ہے - انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پیر کے روز حزب اللہ کے ایک ہزار سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا تھا - 

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اس وقت نشانے  پر ہے۔ لبنان کے عوام - اسرائیل کے عوام  - لبنان کو ایک اور غزہ بننے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

روس نے فروری 2022 میں ہمسایہ ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا اور حال ہی میں کییف نے روس کے کرسک علاقے میں 6 اگست کو دراندازی کی اور روس نے ڈرون اور میزائل حملوں میں تیزی سے زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔

 



پاکستان

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

شہباز شریف فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

محمد شہبازشریف متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ترکیہ میں 11 ماہ کی پاکستانی سرجڑی بچیوں کی کامیاب سرجری

انقرہ میں 60 طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے 14 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 11 ماہ کی جڑواں بچیوں کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ میں 11 ماہ کی پاکستانی سرجڑی بچیوں کی کامیاب سرجری

ترکیہ میں 11 ماہ کی پاکستانی سرجڑی بچیوں کو 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد علیحدہ کر دیا گیا۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 60 طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے 14 گھنٹوں تک جاری رہنے والے دو مرحلوں پر مشتمل پیچیدہ آپریشن کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والی 11 ماہ کی جڑواں بچیوں کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کردیا۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والی جڑواں بچیوں مرہا اور منال کے سر جڑے ہوئے تھے، جن کے اہل خانہ مناسب علاج تلاش کرنے سے قاصر تھے، ان کی مدد کی درخواست نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی توجہ مبذول کرائی تھی۔ لندن میں مقیم معروف ماہر اطفال نیورو سرجن اویس جیلانی سے رابطہ کرنے کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے یقین دہانی کرائی کہ بچیوں کا علاج ترکیہ میں کیا جائے گا۔

جڑواں بچیاں اس سال مئی میں انقرہ پہنچیں اور انہیں بلکینٹ سٹی ہسپتال میں سخت طبی نگرانی میں رکھا گیا تھا، ان کی علیحدگی دو مراحل میں کی گئی، سرجیکل ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اویس جیلانی نے کی جبکہ ان کے ساتھ ترک معالجین ڈاکٹروں میں ہارون ڈیمرسی اور ڈاکٹر حسن مرات ایرگانی بھی شامل تھے۔

14 گھنٹے کا فائنل آپریشن 19 جولائی کو ہوا تھا، جس میں کامیابی سے ان جڑواں بچیوں کے سر کو علیحدہ کیا گیا، سپتال کے چیف کو آرڈینیٹنگ فزیشن ڈاکٹر عزیز احمد نے انادولو کو بتایا کہ بچیوں کی صحت اور ان کے مسکراتے چہروں کو دیکھ کر ایک ناقابل بیان خوشی ہورہی ہے۔

جڑواں بچیوں کے والدین ریحان علی اور نازیہ پروین نے صدر رجب طیب اردوان، طبی عملہ اور بچیوں کے علاج میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا    وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

دوران سماعت، عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک نام نہیں نکالا گیا کیا؟ وکیل نے جواب دیا کہ نہ بتا رہے ہیں اور نہ رپورٹ دے رہے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے، پارلیمنٹیرین ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جا رہا ہے، اسپیکر صاحب بھی کہتے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیا جائے اور ایک ہفتے میں عمل درآمد نہیں ہوتا تو سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll