انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست
درخواست میں وفاق کو سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل علی اعجاز نے موقف اختیار کیا کہ انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ سے 8 اکتوبر شام 4 بجے سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔ انتظار پنجوتھا کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا مگر تاحال انتظار پنجوتھا کا کچھ علم نہ ہوسکا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے درخواست دی ہے ؟ آخری دفعہ انتظار پنجھوتھ کس ایریا میں تھے، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ آخری بار وہ ایف سکستھ کے ایریا میں تھے۔
جس پر عدالت نے کہا کہ میں نوٹس کر دیتا ہوں آپ قاعدے قانون کے مطابق پہلے تھانے میں درخواست دیں وہ وکیل سے پہلے شہری بھی ہیں ان کے حقوق کی پروٹیکشن ہونی چاہیے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظار حسین پنجوتھا کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں وفاق کو سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد ، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- ایک دن قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- ایک دن قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 4 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 گھنٹے قبل








