جی این این سوشل

صحت

ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

ایک ہفتہ میں902رواں سال اب تک 2867 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 143 کیسز رپورٹ ہوئے ۔


ایک ہفتہ میں902رواں سال اب تک 2867 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 131 جبکہ لاہور سے2ڈینگی کے کیس رپورٹ اٹک سے4جبکہ گوجرانولہ سے 3 کیس رپورٹ ہوئے۔


 فیصل آباد، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ،گوجرانوالہ، میانوالی، جہلم، ملتان، رحیم یار خان، منڈی بہاوالدین، بہاولنگر، بھکر، وہاڑی اور راجن پور سےایک ایک کیس رپورٹ ہوا، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،  تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔    

پاکستان

آئینی ترامیم سے متعلق جے یو آئی(ف) کا مسودہ سامنے آ گیا

مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کی جائے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں آئینی بینچ تشکیل دیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم سے متعلق جے یو آئی(ف) کا مسودہ  سامنے آ گیا

آئینی ترامیم سے متعلق جے یو آئی(ف) کا مسودہ منظر عام پر آگیا ہے۔

جے یو آئی (ف) نے مسودے میں آئین میں 24 ترامیم تجویز کی ہیں، جے یو آئی نے تجویز کیا کہ آرٹیکل 38 میں ترمیم کی جائے، سرکاری ونجی سطح پر یکم جنوری2028 سے سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے، ملک میں اسلامی مانیٹری سسٹم متعارف کرایا جائے۔

  مجوزہ ترمیم کے مطابق آئینی بینچ کو آئینی تنازعات یا تشریح کا اختیار ہو گا، صوبائی آئینی بینچ کے فیصلوں کے خلاف اپیل سپریم کورٹ بینچ میں ہوگی، صدر کی جانب سے بھیجے گئے سوال کی سماعت آئینی بینچ میں ہوگی۔

مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کی جائے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں آئینی بینچ تشکیل دیا جائے۔

جے یو آئی نے تجویز کیا کہ 175 اے میں ترمیم، 19ویں ترمیم کا خاتمہ، 18ویں ترمیم کی مکمل بحالی ہو گی، آرٹیکل 203 میں ترمیم ہو گی، حدود کے ساتھ قصاص اور دیت میں اضافہ کیا جائے گا، ایک سال میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس کا جائزہ، قانون سازی کرنا ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد  1600روپے اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ  ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار  372روپے کا اضافہ  ہوا، جس کےبعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے  پر پہنچ گئی۔ 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہے جہاں مخالفین نے زمین کے تنازع پر دادا اور پوتا کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ  ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے دادا اور پوتا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہے جہاں مخالفین نے زمین کے تنازع پر دادا اور پوتا کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں دادا عبدالطیف، پوتا عبیداللہ جبکہ بیٹا تنویر زخمی شامل ہیں ، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll