جی این این سوشل

پاکستان

فارم 47 کے جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں، بیرسٹر سیف

پاکستانی عوام کی حقیقی قیادت جعلی مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فارم 47 کے جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں، بیرسٹر سیف
فارم 47 کے جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے فارم 47 کے حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخلص قیادت میں جمرود جرگہ بطریق احسن منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جب کہ وفاقی حکومت نے انتشار پھیلایا۔ وزیراعلیٰ نے حقیقی لیڈر کا کردار نبھاکر صوبے اور ملک کو ایک بحرانی کیفیت سے نکالا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جمرود جرگے کے پر امن انعقاد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایک مخلص لیڈر کی طرح علی امین نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھایا۔ عوامی نمائندے ہی عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔

صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 والی حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے، نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت۔ موجودہ وفاقی حکومت محاذ آرائی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مسائل کے حل کی نیت نہیں۔ پاکستانی عوام کی حقیقی قیادت جعلی مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو وفاقی وزیر وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے تھے، وزیر اعلیٰ نے انہی کے ذریعے جرگے کا مسئلہ حل کرایا۔ شریف خاندان نے ماڈل ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے مسئلے میں حاملہ خواتین تک کی جانیں لی تھیں۔ پنجاب میں پرامن احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برسانا معمول بن چکا ہے۔ فارم 47 کے لیڈرز  گولی اور لاٹھی سے مسائل کو مزید گھمبیر بنانے کے ماہر ہیں۔وفاق اور پنجاب کے جعلی حکمران علی امین گنڈا پور سے عوامی مسائل کا حل نکالنا سیکھیں۔

دنیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھِیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق"ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج  منایا جا رہا ہے

دنیا میں ہر سا ل16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے ،  جس کا مقصد کرہ ارض پر موجود لوگوں کو خوراک کی اہمیت اور اس کی مساوی تقسیم کے متعلق آگاہ کرنا ہے ایک اندازے کے مطابق دنیا کی کل آبادی 8 ارب افراد پر مشتمل ہے جن میں تقریبا 1 ارب افراد خوراک کی قلت اور اس کی کمی سے ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہے۔
اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھِیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق"ہے،یہ مہم اس لیے شروع کی گئی تا کہ دنیا میں موجود ہر انسان تک معیاری  اور غذائیت سے بھرپورخوراک تک رسائی حاصل ہو سکے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے جاری ایک بیا ن میں کہا کہ 'خوراک کا عالمی دن ہمیں ہر فردکے لیے غذائِی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرض کی یاد دلاتا ہے' 
خوراک کا عالمی دن ہر سال دنیا  بھر میں 16 اکتوبر کو منایا جاتا ہے یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم  خوراک اور زراعت کی  تنظیم کے قیام کی تاریخ سے مناسبت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
خوراک اور غذائی تحفظ کے متعلق دنیا کی دوسری تنظیمیں جن میں ورلڈ فوڈ پروگرام،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ  کی جانب سے بھی یہ دن بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل

مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی  طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ 

سابق وزیراعظم کے مشیر کا بتانا ہے کہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 

99 سالہ مہاتیر محمد کو پہلے بھی دل کی تکلیف رہی ہے اور ان کی سرجریز بھی ہوچکی ہیں جب کہ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔ 

واضح رہے کہ مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک  ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، انہیں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

آکسفورڈ یونیورسٹی نے انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں 38 امیدوار شامل ہیں۔ چانسلر کے لئے امیدواروں کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ اوپن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، چانسلر الیکشن کمیٹی نے ریگولیشنز کے تحت تمام درخواستوں کاجائزہ لیا۔

ووٹنگ کاپہلا مرحلہ 28اکتوبرکو ہوگا، جس میں ووٹرز ووٹ دے سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے پہلے پانچ امیدوار دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے مرحلے میں شریک ہوں گے۔

لارڈ پیٹن آف بارنس کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ذریعے کرائے گی، سابق طلبہ کو امیدواروں کی درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے۔

امیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ پیٹر مینڈلسن، لیڈی ایلش انجولینی اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق بہت پرانا ہے لیکن وہ اس تاریخی اور دنیا کی معروف یونیورسٹی کے چانسلر کے منصب کے لیے پہلی مرتبہ میدان میں اترے تھے، عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیبل کالج سے 1972 میں معاشیات، فلسفے اور سیاست کی تعلیم حاصل کی اور 1974 میں آکسفورڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll