جی این این سوشل

پاکستان

اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور اور فریگیٹ الپینوکا پاکستان کا دورہ

کراچی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور  اور فریگیٹ الپینوکا  پاکستان کا دورہ
اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور اور فریگیٹ الپینوکا پاکستان کا دورہ

اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور (CAVOUR) اور فریگیٹ الپینو (ALPINO) نے پاکستان کا دورہ کیا، کراچی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کاوور (CAVOUR) کراچی بندرگاہ میں آنے والا اٹلی کا پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ہے، اطالوی جہاز کے ہمراہ اٹالین نیوی کے اعلیٰ حکام اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کا دورہ کیا، اطالوی سفیر اور بحریہ کے اعلیٰ حکام نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں بحری شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران پاک بحریہ اور اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ، بشمول جدید F-35 Lightning II لڑاکا جہاز مختلف مشقیں بھی کریں گے۔

اس موقع پر اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے کی اہم بحری قوت ہے اور پاک اطالوی معاشی و دفاعی تعاون کے روشن امکانات ہیں۔

پاکستان

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

آکسفورڈ یونیورسٹی نے انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں 38 امیدوار شامل ہیں۔ چانسلر کے لئے امیدواروں کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ اوپن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، چانسلر الیکشن کمیٹی نے ریگولیشنز کے تحت تمام درخواستوں کاجائزہ لیا۔

ووٹنگ کاپہلا مرحلہ 28اکتوبرکو ہوگا، جس میں ووٹرز ووٹ دے سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے پہلے پانچ امیدوار دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے مرحلے میں شریک ہوں گے۔

لارڈ پیٹن آف بارنس کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ذریعے کرائے گی، سابق طلبہ کو امیدواروں کی درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے۔

امیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ پیٹر مینڈلسن، لیڈی ایلش انجولینی اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق بہت پرانا ہے لیکن وہ اس تاریخی اور دنیا کی معروف یونیورسٹی کے چانسلر کے منصب کے لیے پہلی مرتبہ میدان میں اترے تھے، عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیبل کالج سے 1972 میں معاشیات، فلسفے اور سیاست کی تعلیم حاصل کی اور 1974 میں آکسفورڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاسنگ مارکس میں تبدیلی ، نتائج کا اعلان نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم سے ہو گا

اعلامیے کے مطابق گریڈنگ سسٹم پہلے مرحلے میں نویں اور گیارھویں جماعت پر لاگو ہو گا۔طالب علم کو جاری کردہ رزلٹ کارڈ کے اوپر اب نمبروں کی بجائے گریڈنگ پوائنٹ  یا سی جی پی اے درج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاسنگ مارکس میں تبدیلی ، نتائج کا اعلان نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم سے ہو گا

پاسنگ مارکس میں تبدیلی ،امتحانا ت  میں پاس ہونے کا نیا طریقہ کار متعارف، نتائج کا اعلان نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم کے تحت ہو گا۔
اسلام آباد : وفاقی وزارت تعلیم نے ملک میں امتحانات میں پاس ہونے کانیا گریڈنگ سسٹم متعارف کردیا، امتحانی نتائج نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم کے تحت دیے جائے گے، پاسنگ مارکس میں اضافہ کر دیا گیا،وزارت تعلیم نے گریڈنگ سسٹم کے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب ملک بھر میں  امتحانات کے نتائج گریڈنگ سسٹم کے تحت دیے جائے گے،اور پاسنگ مارکس بھی 33 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد  ہو گئے ہیں اب طالب علم کو امتحان میں پاس ہونے کےلیےامتحان میں 40 فیصد نمبرز حاصل کرناہوں گے۔ 
اعلامیے کے مطابق گریڈنگ سسٹم پہلے مرحلے میں نویں اور گیارھویں جماعت پر لاگو ہو گا۔طالب علم کو جاری کردہ رزلٹ کارڈ کے اوپر اب نمبروں کی بجائے گریڈنگ پوائنٹ  یا سی جی پی اے درج ہو گا۔ 
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سات پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم ہو گا ۔جن میں اے پلس پلس،اے پلس، اے  بی پلس پلس،بی پلس اور بی گریڈ ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی

اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز ’یورپین مڈیٹریزن سیسیمولوجیکل سینٹر‘ نے بتایا کہ ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 9کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے شام کے مشرقی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll