بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے جمہوریت کے لیے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی انتھک جدوجہد سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا


پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے یومِ تاسیس پر پیغام میں کہنا تھا کہ کار کنا ن، سپورٹرز اور عوام کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتا ہوں۔
بلاول نے کہا کہ یہ دن جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کو با اختیارابنانے کے اصولوں سےپارٹی کی 57 سالوں پرمحیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور انکی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، قائدِ عوام نے مساوات، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ایک مساوی معاشرہ کے قیام کے لیے پارٹی بنائی،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے جمہوریت کے لیے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی انتھک جدوجہد سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، پاکستان کی سیاسی تاریخ تشکیل دینے میں پیپلز پارٹی کا کردار کلیدی رہا ہے،شہید بھٹو کی دوراندیش قیادت میں، پارٹی نے قوم کو پہلا جمہوری آئین دیا، 1973 کا آئین تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے پہلے دورِ میں حکومت نے مساوات کے اصولوں سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا،صدر آصف زرداری کے پہلے دور میں تاریخی 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری کو مضبوط بنایا،صدر زرداری کے پہلے دور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا گیاجو لاکھوں مستحق شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنا چکاہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ محروم طبقوں کی آواز، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی محافظ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین اور اقلیتوں کو با اختیار اور مضبوط بنانے کی حامی رہی ہے،اپنی قیام سے لے کر آج تک، پیپلز پارٹی ایک پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں ثابت قدم رہی ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ثابت قدمی اور وفاداری ہمیشہ بے مثال رہی ہے، پارٹی کی طاقت اور کامیابی کی بنیاد جیالے ہیں،آج پارٹی کے بنیادی اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ظلم، ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے جوہری پروگرام کا آغاز کیا جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں کا سنگ بنیاد بنا، پیپلز پارٹی نےزرعی زمین کی تقسیم، مزدوروں کے حقوق اور تعلیم میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں، پیپلز پارٹی کی متعارف کردہ اصلاحات سماجی ترقی کی بنیاد بنیں، بی بی شہید مسلم اکثریتی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا،بی بی شہید نے خواتین کو بااختیار بنایا، سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی قیا د ت فراہم کی۔
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- an hour ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 26 minutes ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
