جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے خان پور آمد پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف میاں مسعود احمد سے ملاقات کی ، ملاقات کے موقع پر پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے پی میں گورنر راج کا پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ہے اچھا نہیں ہوا، پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورنر راج کی آئین میں گنجائش ہے لیکن حالات ساز گار نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں ہے۔

پاکستان

اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب

انہوں نے یہ بات سی ایم ایچ راولپنڈی کے دورہ کے دوران کہی، وزیرا علیٰ پنجاب نے پرتشدد احتجاج میں رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی فرض شناسی کی تعریف بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے یہ بات سی ایم ایچ راولپنڈی کے دورہ کے دوران کہی، وزیرا علیٰ پنجاب نے پرتشدد احتجاج میں رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی فرض شناسی کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو زخمی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا۔ ایک زخمی اہلکار نے کہا کہ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلز پارٹی کا 57 واں یوم تاسیس ، بلاول بھٹو کی جیالوں کو مبارکباد

  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے جمہوریت کے لیے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی انتھک جدوجہد سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز پارٹی  کا 57 واں یوم تاسیس ، بلاول بھٹو کی جیالوں کو مبارکباد

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے یومِ تاسیس پر پیغام میں کہنا تھا کہ کار کنا ن، سپورٹرز اور عوام کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتا ہوں۔
بلاول نے کہا کہ یہ دن جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کو با اختیارابنانے کے اصولوں سےپارٹی کی 57 سالوں پرمحیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور انکی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، قائدِ عوام نے مساوات، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ایک مساوی معاشرہ کے قیام کے لیے پارٹی بنائی،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے جمہوریت کے لیے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی انتھک جدوجہد سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، پاکستان کی سیاسی تاریخ تشکیل دینے میں پیپلز پارٹی کا کردار کلیدی رہا ہے،شہید بھٹو کی دوراندیش قیادت میں، پارٹی نے قوم کو پہلا جمہوری آئین دیا، 1973 کا آئین تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے پہلے دورِ میں حکومت نے مساوات کے اصولوں سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا،صدر آصف زرداری کے پہلے دور میں تاریخی 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری کو مضبوط بنایا،صدر زرداری کے پہلے دور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا گیاجو لاکھوں مستحق شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنا چکاہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ محروم طبقوں کی آواز، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی محافظ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین اور اقلیتوں کو با اختیار اور مضبوط بنانے کی حامی رہی ہے،اپنی قیام سے لے کر آج تک، پیپلز پارٹی ایک پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں ثابت قدم رہی ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ثابت قدمی اور وفاداری ہمیشہ بے مثال رہی ہے، پارٹی کی طاقت اور کامیابی کی بنیاد جیالے ہیں،آج پارٹی کے بنیادی اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ظلم، ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔


سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے جوہری پروگرام کا آغاز کیا جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں کا سنگ بنیاد بنا، پیپلز پارٹی نےزرعی زمین کی تقسیم، مزدوروں کے حقوق اور تعلیم میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں، پیپلز پارٹی کی متعارف کردہ اصلاحات سماجی ترقی کی بنیاد بنیں، بی بی شہید مسلم اکثریتی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا،بی بی شہید نے خواتین کو بااختیار بنایا، سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی قیا د ت فراہم کی۔



 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع  سے 34 دہشت گرد گرفتار

مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع  سے 34 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ 34 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد، اور راولپنڈی  کے اضلاع میں کی گئیں۔ اس کے علاوہ، سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات، اور رحیم یارخان میں بھی خفیہ  کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ وباروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں برآمد ہوئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اصرار، حاجی شاہ  اور عبداللہ وغیرہ   کے  ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں  7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll