خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 17 اور 18 دسمبر کو کیے گئے، آئی ایس پی آر


خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 17 اور 18 دسمبر کو کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاجس کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا،جس میں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔ تیسری کارروائی ضلع مہمند کے علاقے مامدگٹ میں کی،جس میں بھی شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 15 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 11 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 14 گھنٹے قبل



