پاکستان
حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی
نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے اور ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم
حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئیں۔
ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق فائلرز پر 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی ، نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے اور ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے۔
ترمیم میں یہ بھی بتایا گیا کہ نان فائلرز کو موٹر سائکل رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی ، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، جبکہ غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے۔
اسی طرح حکومت غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی ، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا انکے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں گے ، پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
مجوزہ ترمیم میں یہ بھی لکھا گیا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں اکاؤنٹس انفریز کرنے کیلئے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی، فائلر کے والدین اور اولاد پچیس سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہوں گے۔
علاقائی
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی
چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا اور اسکولز 13جنوری 2025 کو دوبارہ کھلیں گے، محکمہ اسکول ایجوکیشن
پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز پر ہوگا۔
حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 20 دسمبر کو اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے، ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئےنوٹیفیکشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان
سینیٹ کے بعدنیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور
آج بل منظور ہونے دیں جو کچھ کمی ہوگی پیپلز پارٹی بعد میں لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی، وزیر قانون
سینیٹ کے بعد نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں قومی فرانزک ایجنسی بل 2024ء سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کردیا گیا۔ یہ بل وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیش کیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ سے نیشنل فرانزک بل 2024ء منظور ہوکر آیا ہے اچھا بل ہے مگر کچھ کمی پھر بھی رہ گئی ہے، اس بل میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا راستہ بہت زیادہ کھول دیا ہے، اس بل میں سرکاری افسر کو جانتے بوجھتے غلط استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید رکھی گئی ہے، جانتے بوجھتے بھی سرکاری افسر کو اتنی کم سزا نہیں ہونی چاہیے جرمانہ دس لاکھ تو ہونا چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ اس بل میں ایک جگہ پر وزیر اعظم کا لفظ ہے باقی جگہوں پر وزیراعظم کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، اس سے آگے جاکر مسائل پیدا ہوں گے، اگر آفیشل غلطی کرتا ہے تو جرمانہ صرف ایک لاکھ ہوگا اس جرمانے کی حد کو پانچ لاکھ تک کرنا چاہیے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فرانزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے فرانزک سائنس لیبارٹری کی سہولت اسلام آباد میں ہوگی شازیہ مری کی ترامیم آج ڈراپ کردیں یا وہ واپس لے لیں آج بل منظور ہونے دیں جو کچھ کمی ہوگی بعد میں شازیہ مری ترامیم لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024ء منظور کرلیا۔
کھیل
جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا
جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریز جاری ہے جہاں گزشتہ روز پہلے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دی۔
ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے۔
اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ بیڈنگھم،کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ٹونی ڈی زوری، مارکو یانسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، ڈین پیٹرسن، کاگیسو رباڈا، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، کائل ویریانے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسپنر کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے ،ان کی انجری کا جائزہ لینے کے لیے آج اسکین ہوگا۔
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں 3 روز مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی
-
علاقائی ایک دن پہلے
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا