Advertisement
علاقائی

یونیورسٹی  آف سرگودھا  کا 11واں کانووکیشن ،طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

یونیورسٹی نے گزشتہ چند برسوں میں کئی اہم سنگِ میل عبور کیے ہیں جبکہ ہماری اولین ترجیح ہمیشہ تعلیمی معیار میں بہتری رہی ہے ،وائس چانسلر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 19th 2024, 9:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یونیورسٹی  آف سرگودھا  کا 11واں کانووکیشن ،طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا کے گیارہویں کانووکیشن میں27ہزار سے زائد طلباء وطالبات کو ڈگریاں تفویض کر دی گئیں۔

 کانووکیشن کی پُروقار تقریب ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوئی  جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور پارلیمانی سیکرٹری انرجی،ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف سرگودھا منصور اعظم سندھو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

کانووکیشن کے دوسرے روز وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک ایسا چراغ ہے جو نہ صرف فرد کی ذات کو منور کرتا ہے بلکہ قوموں کو ترقی اور خوشحالی کے راستے دکھاتا ہے،  تعلیم یافتہ نوجوان ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔گریجویٹ طلبہ اپنے علم اور ہنر کے ذریعے ایک ایسے پاکستان کے خواب کی تعبیر سکتے ہیں کہ جہاں انصاف، خوشحالی، اور انسانی ترقی کا بول بالا ہو۔

وائس چانسلر نے جامعہ سرگودھا کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے گزشتہ چند برسوں میں علمی، تحقیقی، اور انتظامی میدان میں کئی سنگِ میل عبور کیے ہیں  جن میں  شمسی توانائی کے منصوبے سے لے کر جدید لائبریری، لرننگ مینجمنٹ سسٹم، اور بین الاقوامی شراکت داری شامل ہیں ، ہماری اولین ترجیح ہمیشہ تعلیمی معیار میں بہتری رہی ہے ۔ 

کانوکیشن کی تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری منصور اعظم سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں یہاں اکٹھا کرنے کا مقصد صرف ایک تعلیمی کامیابی کا جشن منانا نہیں بلکہ ایک اہم پیغام کو فروغ دینا بھی ہے جو ہمارے معاشرتی اور قومی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوا ن مایوس ہے مگر  ہمارا دین اسلام بھی ہمیں سکھاتا ہے کہ کبھی مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ دل و جان سے محنت کریں اور اپنے کام میں سچائی اور ایمانداری کو ہمیشہ مقدم رکھیں ۔ انہوں نےگریجویٹس کو نصیحت کی کہ ہمیشہ سچائی کی راہ اپنائیں، اپنے کام کو دل و جان سے کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم آج ایمانداری اور محنت سے کام کریں گے، تو ہمارا کل روشن ہو گا اور ہمارا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے معیاری تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ سرگودھا یونیوورسٹی  نے ہمیشہ نوجوانوں کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کی ہے بلکہ ان کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

کانووکیشن کے موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ریحانہ الیاس، رجسٹرار وقار احمد، آٹھ فیکلٹیز کے ڈینز، سیاسی و سماجی رہنما میاں سبحان یامین سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

Advertisement
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 9 گھنٹے قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • ایک دن قبل
Advertisement