ملک سے آدھی کرپشن بھی ختم ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی،وزیر دفاع
کرپشن ہماری معشیت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے،خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کرپشن ہماری معیشت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، کرپشن 50فیصد بھی کم ہوئی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، اس وقت آئی ایم ایف کا پریشر ہے ملک مشکل وقت سے گزررہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ملک آئی ایم ایف کے پریشر سے گزر رہا ہے لیکن ہمیں ملک کے اندر استحکام کی ضرورت ہے اور پالیسی ریٹ نو فیصد کم ہوا ہے جس سے بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے، کسٹم کلکٹر 40،50 کروڑ روپے رشوت لیتے ہیں، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوچکی ہے، اللہ ہم سب کو رزق حلال کمانے کی توفیق دے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم آہستہ آہستہ مایوسی کے دور سے نکل چکے ہیں لیکن اب بھی بہت سی رکاوٹیں عبور کرنی ہیں، کچھ ایسے فیصلے ہیں جو ہم اپنی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں لے پاتے، معاشی مجبوریاں بعض اوقات تکلیف دہ ہوتی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کو کرپشن کی بیماری کا سامنا ہے، پرویزالہٰی نے مجھے بتایا ایک بیوروکریٹ نے شادی کی سلامی میں 4 ارب کمائے، ہمیں ملک کے اندر استحکام کی ضرورت ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے مجھے پورٹ شپ کی ٹاسک فورس کا چئیرمین بنایا گیا، ایک کنٹینر کو آپریٹ کرنے کے لیے چھ گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ گاڑیوں سے ٹریکر اتار کر دوسری گاڑیوں کو ٹریکر لگا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ ہوں لیکن سیالکوٹ شہر کا کلچر سامنے ہے، پرائیویٹ شراکت داری سے ایئر پورٹ اور ایئرلائن کے قیام کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل






